My WordPress Blog

زہری ہاؤس قلات*

*زہری ہاؤس قلات*

 

چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات نوابزادہ میر شعیب جان زہری کی جانب سے زہری ہاؤس قلات میں ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ کے اعزاز میں پرتکلف چائے پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

 

چائے پارٹی میں ضلع کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری نے چیئرمین میونسپل کمیٹی کی جانب سے چائے پارٹی کے اہتمام اور پرتکلف مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

 

چائے پارٹی میں سردار شکیل جان دہوار، سردار عزت خان پندرانی، سردارزادہ جہانزیب جتک، سردارزادہ ایاز مینگل، ممتاز عالم دین سید احمد شاہ، ملک عبدالسلیم نیچاری، قاری غلام مصطفیٰ نیچاری اور عبدالرشید نیچاری سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔