My WordPress Blog

عالمی حالات جیسے بھی

عالمی حالات جیسے بھی ہوں شمالی کوریا کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، چینی صدر

چین کے صدر شی جن پنگ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کو یقین دلایا ہے کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات کے باوجود بیجنگ، پیانگ یانگ کے ساتھ اپنی روایتی دوستی اور تعاون کے عزم پر قائم رہے گا۔

 

شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے سی این اے (KCNA) کے مطابق شی جن پنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ بین الاقوامی صورتحال میں کسی بھی تبدیلی کے باوجود چین اور شمالی کوریا کے درمیان دیرینہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

اس کے جواب میں کم جونگ اُن نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات اور دوطرفہ تعاون ایک "نئی اسٹریٹجک سطح” تک پہنچ چکے ہیں، انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ شمالی کوریا چین کے ساتھ روایتی دوستی کو مزید فروغ دینے کے لیے کام کرتا رہے گا۔