My WordPress Blog

قلعہ عبداللہ

قلعہ عبداللہ کے میزئی اڈہ میں پاپڑ چوری کے الزام میں دکاندار کے مبینہ ت*شدد سے 5 سالہ ریاض خان جان کی بازی ہارگیا۔ لواحقین کے مطابق بچے کو تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں سے لا*ش پوسٹ مارٹم کے لیے کوئٹہ روانہ کردی گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دکاندار نے بچے کو دو تھپڑ مارنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بچے کو جان سے مارنے کا ارادہ نہیں تھا اور وہ والدین کے سامنے ہر قسم کی سزا کے لیے پیش ہونے کو تیار ہے۔