My WordPress Blog

فرانس، اسپین، انگلینڈ سمیت یورپ کے بیشتر ممالک میں موسمِ سرما کے آغاز کے سلسلے میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئی

فرانس، اسپین، انگلینڈ سمیت یورپ کے بیشتر ممالک میں موسمِ سرما کے آغاز کے سلسلے میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئی ہیں۔ اس تبدیلی کے بعد فرانس اور پاکستان کے درمیان وقت کا فرق تین گھنٹے سے بڑھ کر چار گھنٹے ہو گیا ہے۔ یورپ میں موسمِ سرما کے لیے گھڑیاں پیچھے کرنے کا مقصد دن کی روشنی سے بہتر انداز میں استفادہ کرنا ہے۔ یورپی ممالک میں موسمِ سرما کا یہ وقت اگلے سال موسمِ بہار تک برقرار رہے گا