سعودی عرب میں کھجور کا گودا اور اس کے درخت کے پتوں کے بعد کھجور کی گٹھلیاں بھی مصنوعات کی تیاری کے لیے استعمال میں لائی جا رہی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گٹھلی جسے مقامی طور پر ’العبس‘ کہا جاتا ہے سے کافی جیسے ذائقے کا مشروب تیار کیا جاتا ہے۔
کھجور کی گٹھلی سے تیل، پاؤڈر اور بالوں کی نگہداشت کے حوالے سے مختلف مصنوعات بھی تیار کی جا رہی ہیں۔
کھجور کی گٹھلی کا یہ نیا استعمال کھجور کے درخت کی معاشی افادیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ گٹھلی کو صاف کرنے کے بعد اسے خشک کیا جاتا ہے۔ بھوننے اور پیسنے کے مختلف مراحل سے گزارنے کے بعد مشروب تیار کیا جاتا ہے جسے الائچی، زعفران یا لونگ کے ساتھ مزید ذائقے دار بنایا جا سکتا ہے۔
کھجور کی گٹھلی سے کافی جیسے ذائقے کے مشروب کی تیاری مقامی روایات اور جدید طریقے کا ایک بہترین امتزاج ہے۔
مکمل تفصیل پہلے کمنٹ میں