My WordPress Blog

کاسی روڈ پر 6 ماہ سے ٹوٹا نالے کا ڈھکن، شہریوں کے لیے روزانہ کی اذیت بن گیا! کاسی روڈ، نزد خدائیداد

کاسی روڈ پر 6 ماہ سے ٹوٹا نالے کا ڈھکن، شہریوں کے لیے روزانہ کی اذیت بن گیا!

کاسی روڈ، نزد خدائیداد چوک، سڑک کے درمیان نالے کا ڈھکن گزشتہ 6 ماہ سے ٹوٹا ہوا ہے۔ اس کھلے گڑھے کے باعث روزانہ گاڑیوں اور رکشوں کے ٹائر اس میں پھنس جاتے ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ اکثر ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔

 

ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ بشیر احمد بڑیچ سے اپیل ہے کہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لے کر نالے کا ڈھکن درست کیا جائے تاکہ شہریوں کو مزید مشکلات اور کسی بڑے حادثے سے بچایا جا سکے۔