رپورٹس کے مطابق یہ حملہ "غزہ سٹی” کے نصر محلے میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنا کر کیا گیا، جس میں البیک ہلاک ہوئے۔ حماس نے بھی ایک بیان میں ان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم "بینامین نیتن یاہو” اور وزیر دفاع "اسرائیل کاٹز” نے بھی کہا کہ اسرائیلی فوج نے اس حملے میں البیک کو نشانہ بنایا۔رپورٹ کے مطابق "عزالدین البیک” نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے دوران شمالی غزہ میں القسام بریگیڈز کی کمان سنبھالی تھی۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے رواں ماہ غزہ میں حماس کے متعدد افراد کو نشانہ بنایا، جن میں کچھ سینئر کمانڈر بھی شامل تھے۔دوسری جانب حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے کو متاثر کرنے کا الزام عائد کیا ہے، جبکہ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ میں بڑی تعداد میں فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔