My WordPress Blog

کوئٹہ: نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر خالد باقی کے مطابق سوشل میڈیا پر مالی فراڈ، بلیک میلنگ اور کردار کشی میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو

کوئٹہ: نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر خالد باقی کے مطابق سوشل میڈیا پر مالی فراڈ، بلیک میلنگ اور کردار کشی میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔

 

ان کے مطابق فیس بک، واٹس ایپ اور موبائل فون کے ذریعے فراڈ کرنے والے بیشتر گینگز کا تعلق جنوبی پنجاب اور کچے کے علاقوں سے ہے، جبکہ کوئٹہ میں تقریباً 2 ہزار انکوائریز زیرِ التوا ہیں۔ 158 مقدمات میں نامزد ملزمان میں سے کسی کا تعلق بلوچستان سے نہیں۔