سوشل میڈیا پر ان دنوں سعودی عرب کے شہر طائف میں واقع الہدا روڈ کی دلفریب تصاویر نے دھوم مچائی ہوئی ہے، جسے دیکھ کر لوگ حیران ہیں کہ یہ منظر سچ ہے یا فیک۔
سمندر کی سطح سے تقریباً 6,500 فٹ کی بلندی پر بنے اس پہاڑی راستے کا رات کا نظارہ اس قدر مسحور کن ہے کہ دور سے دیکھنے پر یہ پہاڑوں کے درمیان سجی کسی جادوئی اور چمکتی ہوئی انگوٹھی کی طرح دکھائی دیتا ہے۔
جدید انفراسٹرکچر اور قدرتی حسن کے اس حسین سنگم میں گاڑیوں کی ہیڈلائٹس اور اسٹریٹ لائٹس مل کر روشنیوں کی ایک طویل پٹی بنا دیتی ہیں، جو بل کھاتی ہوئی مکہ مکرمہ کی طرف اترتی ہے۔ یہ تصویر بالکل سچی ہے اور سعودی عرب کی خوبصورت انجینئرنگ کا ایک دلفریب شاہکار پیش کرتی