کوئٹہ میں سستی سواری چلانے والے نوجوان کا رکشہ ڈرائیوروں پر سنگین الزام
کوئٹہ: سستی سواری فراہم کرنے والے ایک نوجوان نے انٹرویو کے دوران الزام عائد کیا ہے کہ رکشہ ڈرائیور انہیں دیکھتے ہی گالیاں دیتے ہیں اور ان پر تھوکتے ہیں۔
نوجوان کے مطابق وہ شہریوں کو کم کرائے پر سفری سہولت فراہم کر رہے ہیں، لیکن اس کام کے دوران انہیں بعض رکشہ ڈرائیوروں کی جانب سے نامناسب رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
نوجوان کے ان الزامات پر متعلقہ رکشہ ڈرائیوروں کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔