تفتان ایران بارڈر بند، فروٹ اور سبزیوں سے لدی سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں، تاجروں کو کروڑوں روپے کے نقصان کا خدشہ۔
بارڈر کی بندش کے باعث انگور سمیت بڑی تعداد میں پھل، سبزیاں اور دیگر اشیائے خوردونوش سے بھری گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ طویل تاخیر کے باعث تازہ پھلوں اور سبزیوں کے خراب ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، جس سے تاجروں کو بھاری مالی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ بارڈر کی صورتحال کا فوری نوٹس لے کر گاڑیوں کی کلیئرنس یقینی بنائی جائے۔