*اہم وضاحتی بیان — نام نہاد ’’معافی نامے‘‘ کی سخت تردید*
*میں ایم پی اے شیخ زرک خان مندوخیل کی جانب سے میری ویڈیو کو ’’معافی نامہ‘‘ قرار دے کر شائع کرنے کی بھرپور مذمت اور تردید کرتا ہوں۔*
*حقیقت یہ ہے کہ ہمارے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمی باہمی گفتگو سے دور ہوگئی تھی۔ میرے مطابق، جناب زرک نے مجھ سے معذرت کی، لیکن میں نے ان کی عزت و احترام کی خاطر اس بات کو عام نہیں کیا۔ یہ بھی طے ہوا تھا کہ معاملہ باہمی رہے گا اور ویڈیو باہر شائع نہیں کی جائے گی۔*
*میں اپنے جماعتی ساتھیوں اور نوجوانوں کے مشوروں کے باوجود ویڈیو بنانے پر آمادہ نہیں تھا، لیکن انتظامیہ کے اصرار پر، کسی بڑے ناخوشگوار واقعے سے بچانے اور نوجوانوں و عوام کے جذبات کو پُرامن رکھنے کے لیے صرف مفاہمتی الفاظ کہے۔ یہ ویڈیو معافی نامہ نہیں تھی؛ میں نے نہ معافی مانگی، نہ اپنے مؤقف سے دستبردار ہوا۔*
*افسوس کہ جس معاملے کو ہم نے تحمل، مفاہمت اور بڑے پن سے حل کرنے کی کوشش کی، اسے دوبارہ متنازع بنا دیا گیا*۔
*میں عنقریب ویڈیو پیغام بھی جاری کرونگا۔