ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کمپنسیشن کمیٹی کا اجلاس
دکی: ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کمپنسیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں دکی تا چمالنگ روڈ کے کیمپ پر پیش آنے والے واقعے میں شہید ہونے والے اور زخمی افراد کے معاوضوں سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دکی محمد یونس رضا، اسسٹنٹ کمشنر لونی فتح خان بنگلزئی، ایگزیکٹو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو (روڈز) ماجد خان ترین، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر جوہر شادوزئی، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل محمد اعظم، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر انجینئرنگ محمد زمان جوگیزئی اور محکمہ لائیو اسٹاک کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کی جانب سے معاوضوں کے معاملات پر باہمی مشاورت کی گئی اور متاثرہ خاندانوں کو حکومت بلوچستان کی پالیسی کے مطابق معاوضوں کی ادائیگی کے حوالے سے ضروری امور پر غور کیا گیا اور اس سے متعلق ضروری فیصلے کیئے گئے۔