My WordPress Blog

نوشکی: ڈپٹی کمشنر نوشکی محمد حسین ہزارہ کی سخت ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشکی محسن لاشاری نے اسسٹنٹ حاجی عبدالحمید بڑیچ اور حبیب بادینی کے ہمراہ مختلف پیٹرول پمپس کا اچانک دورہ کیا۔

نوشکی: ڈپٹی کمشنر نوشکی محمد حسین ہزارہ کی سخت ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشکی محسن لاشاری نے اسسٹنٹ حاجی عبدالحمید بڑیچ اور حبیب بادینی کے ہمراہ مختلف پیٹرول پمپس کا اچانک دورہ کیا۔

کارروائی عوامی شکایات موصول ہونے پر عمل میں لائی گئی۔

دورانِ چیکنگ گراں فروشی اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی میں ملوث افراد کو سخت تنبیہ کی گئی۔ حکام نے واضح کیا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محسن لاشاری نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کسی بھی قسم کی بے ضابطگی، گراں فروشی یا نرخنامے کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، بصورت دیگر ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔