سندھ پولیس کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑا آپریشن
سندھ پولیس نے کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن کے دوران مغوی ارم کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی تاحال جاری ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔
عوامی حلقوں نے مغوی کی بازیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کچے کے علاقوں میں امن و امان کے قیام کے لیے مستقل اور مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔