کوئٹہ میں 25 مزید الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ
کوئٹہ میں 21 گرین بسوں کے بعد شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں مزید توسیع کی جا رہی ہے۔ وزیرِ ٹرانسپورٹ بلوچستان کے مطابق کوئٹہ کی مختلف سڑکوں اور روٹس پر مزید 25 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔
وزیرِ ٹرانسپورٹ کے مطابق ان بسوں کے لیے ٹینڈر کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور جلد ہی یہ نئی الیکٹرک بسیں کوئٹہ کی سڑکوں پر نظر آئیں گی۔ نئی بسیں شہر کے مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی تاکہ شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتر اور نسبتاً آرام دہ سہولت میسر آسکے۔