جہاں وسائل کم ہوں، وہاں حوصلہ اور محنت راستہ بناتے ہیں!
قلعہ سیف اللہ کے محدود وسائل والے علاقے سے تعلق رکھنے والے عبدالحمید نے MDCAT میں 164 نمبر، یعنی 91 فیصد حاصل کرکے پورے بلوچستان میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
عبدالحمید کے لیے یہ کامیابی صرف ایک پوزیشن نہیں بلکہ اس بات کی مثال ہے کہ بہترین مواقع نہ بھی ہوں تو محنت، مستقل مزاجی اور عزم انسان کو اپنی منزل تک پہنچا سکتے ہیں۔
ایک نسبتاً پسماندہ علاقے سے نکل کر صوبے بھر میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے عبدالحمید نے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ قلعہ سیف اللہ کے نوجوانوں کے لیے بھی ایک روشن مثال قائم کی ہے۔ ❤️