چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کی "الٹی گنتی” شروع ہو چکی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دوست غور سے سن لیں، اب عوامی سطح پر بھرپور سیاسی جدوجہد کی جائے گی۔
انہوں نے پونچھ کے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا، "میں آ رہا ہوں، آپ تیاری کریں”، جبکہ آزاد کشمیر کے انتخابات کو صاف و شفاف تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہیں دھاندلی زدہ قرار دیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا کہ میرپور اور مظفرآباد کی بعض نشستیں "چرائی گئیں” اور وہ عوام کے ووٹ کا حق دلانے کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ تمام تر حالات کے باوجود عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کو 9 نشستوں پر کامیاب بنایا، جس پر وہ کارکنوں اور ووٹرز کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ کشمیر کے حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور حقِ روزگار کے لیے پیپلز پارٹی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
آپ کے خیال میں آزاد کشمیر کے انتخابات کے بعد سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوگا یا جماعتیں مذاکرات کا راستہ اختیار کریں گی؟