کوئٹہ/ ایئرپورٹ پر کراچی جانے والے مسافر دوسرے روز بھی پریشان، پرواز روانہ نہ ہو سکی
کوئٹہ: کوئٹہ ایئرپورٹ سے کراچی جانے والی جناح ایئر کی پرواز کے مسافر دوسرے روز بھی روانگی کے منتظر ہیں اور ایئرپورٹ پر موجود ہیں
مسافروں کے مطابق گزشتہ روز سے وہ ایئرپورٹ پر انتظار کر رہے ہیں، تاہم تاحال انہیں کراچی روانہ نہیں کیا جا سکا۔ طویل انتظار کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے
مسافروں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور مسئلے کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ انہیں پرواز کی روانگی کے حوالے سے واضح معلومات فراہم کی جائیں اور انہیں جلد از جلد کراچی پہنچانے کے انتظامات کیے جائیں