کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کا کرسچن کمیونٹی کے شمولیتی جلسے سے خطاب
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے قیامِ پاکستان میں تاریخی کردار ادا کیا۔ قائداعظم محمد علی جناح کے ہاتھ میں جو پرچم تھا، آج وہی پرچم نواز شریف نے تھام رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ قیادت نے ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے سے بچایا، جبکہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کامیاب خارجہ پالیسی کے باعث خطے میں امن کے قیام میں مدد ملی۔