کوئٹہ لور کاریز اسٹیشن جناح پیپلز ٹرین کے ٹریک کو نقصان پہنچانے والا ملزم گرفتار!!
جناح پیپلز ٹرین کے ٹریک سے نٹ بولٹس چوری کرنے والے ملزم کو نٹ بولٹس سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
حکام کے مطابق عوامی اثاثوں کو نقصان پہنچانے یا ریلوے نظام کو متاثر کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔