چھٹیوں کی فیس لی تو خیر نہیں!
کوئٹہ ویسٹ انتظامیہ کا نجی اسکولوں کے لیے سخت حکم نامہ جاری۔
ڈی سی کوئٹہ ویسٹ کا موسمِ سرما کی تعطیلات کی فیس وصول کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی کی زیرِ صدارت 13 اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نجی اسکول موسمِ سرما کی تعطیلات کی فیس وصول نہیں کر سکیں گے، جبکہ پہلے سے وصول کی گئی فیس واپس یا آئندہ فیس میں ایڈجسٹ کرنا ہوگی۔
اجلاس میں طلبہ کو فیس کی عدم ادائیگی پر سزا دینے یا تذلیل کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کو روزانہ 10 ہزار روپے سے 2 لاکھ روپے تک جرمانے اور ایک سال تک قید کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ رجسٹریشن منسوخ کرنے سمیت دیگر اقدامات بھی زیرِ غور ہوں گے۔
نجی اسکولوں کی نگرانی کے لیے متعلقہ حکام کو رپورٹ پیش کرنے اور معائنہ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی گئی۔