My WordPress Blog

ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی نے بی ایس ڈی آئی پروگرام کے

ڈپٹی کمشنر دکی کا بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ

 

دکی : ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی نے بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ناصر آباد تا کلی ملک دوتانی روڈ، بی ایچ یو ملک علی محمد اور مڈل سکول ملک علی محمد میں جاری کام کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام اور ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ منصوبوں کو معیار کے مطابق اور مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلدسہولیات میسر آ سکیں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ان کی باقاعدہ نگرانی جاری رہے گی۔