- *فیفا ورلڈکپ2026 دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے انگلینڈ کو1-2 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔*
*کھیل (ہمارا بلوچستان نیوز)فیفا ورلڈکپ 2026 کا دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور ارجنٹینا کے درمیان جاری ہے اٹلانٹا میں کھیلے جارہے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ارجنٹینا کے خلاف گول کرکے ایک صفر کی برتری حاصل کی۔*
*انگلینڈ کی جانب سے گول 55ویں منٹ میں گورڈن نے اسکور کیا۔جس کے بعد ارجنٹینا نے بھی انگلینڈ کے خلاف گول کرکے اسکور 1-1 سے برابر کر دیا ارجنٹینا کی جانب سے گول فرنانڈس نے 85ویں منٹ میں اسکور کیا۔ ارجنٹینا کی جانب سے دوسرا گول مارٹینز نے اسکور کیا اور ٹیم کو 1-2 کی برتری دلادی۔*
*واضح رہے کہ اسپین پہلے ہی فرانس کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔*
*_تازہ ترین خبریں اور بلوچستان سے متعلق اپڈیٹس کے لیے ہمارا بلوچستان نیوز کے واٹس ایپ چینل پر فالو کرنے کے لیے لنک