My WordPress Blog

ثقافت لباس سے نہیں، کردار سے پہچانی جاتی ہے۔ 23 ستمبر پشتون

ثقافت لباس سے نہیں، کردار سے پہچانی جاتی ہے۔

23 ستمبر پشتون کلچر ڈے اُن تمام لوگوں کو مبارک ہو جو اپنی بہن، بیٹی اور ماں کی طرح دوسروں کی بہن، بیٹی اور ماں کی بھی عزت کرتے ہیں۔

اُن لوگوں کو بھی مبارک جو اپنی بہنوں کو وراثت میں اُن کا شرعی اور قانونی حق دیتے ہیں، اپنے بچوں کی اچھی تربیت کرتے ہیں، بزرگوں کا احترام کرتے ہیں، کمزور کا حق نہیں مارتے اور کسی دوسرے کی حق تلفی سے بچتے ہیں۔

اصل ثقافت صرف لباس، پگڑی، چپلی یا روایتی رقص کا نام نہیں؛

اصل ثقافت ہمارے کردار، رویے، تربیت، عزت، انصاف اور انسانیت میں نظر آتی ہے۔